اظہار تشکر ……..نوراحمد خان چارویلوبروز
میںاپنے اُن تمام دوست و احباب اور بہی خواہوں کا تہہ دل سے مشکور ہوںکہ جنھوںنے میری والدہ ماجدہ کی اچانک انتقال پرتعزیت کیلئے میرے گھر دومون بروز تشریف لائے، ٹیلی فون ، خط ، ای میل ، ٹیکسٹ مسجزو دیگر ذرائع سے میری دلجوئی کی اور میرے غم میںبرابر کے شریک رہے ، میںچترال کے موقراخبار چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے آپ سب کا فردافردا شکریہ ادا کرتاہوںاور اللہ تعالی سے دعاگو ہوںکہ آپ سب کو اپنی خیروعافیت میںرکھے اورمیری مرحومہ والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰمقام عنایت فرمائے! آمین.
میںاپنے اُن تمام دوستوںسے بھی گزارش کرتاہوںکہ جن کو اطلاع نہ ہونے یا موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تعزیت نہ کرسکے ہیںوہ اب بروز گاوں جانے کی زحمت نہ کریں، میںکڑوپ رشت بازار چترال میں صبحسے شام تک موجود رہتا ہوں.
فقط
ریٹائرڈاستاد نوراحمد خان چارویلو بروز دومون
حال چارویلو کارپیٹ ہاوس کڑوپ رشت بازار چترال