
اظہار تشکر….شراف الدین کشفی، زاکر محمد زخمی اینڈ فیملی
ھم اپنے اوپر گزرے ہوئے المیہ جس میں میری شریک حیات میرا بیٹا بیٹی اور نواسہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ھوئے تھے اپنے تمام رشتہ داروں دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس دور دراز جگہ پر ھمارے حوصلہ افزائی کے لئے خود ائے ٹیلیفون کئے اور سوشل میڈیا کے زریعے ھمارے غم میں برابر کے شریک ھوئے ھم اپ کا یہ احسان کھبی بھی نہیں بھول پائیں گے اللہ تعالی اپ سب کو جزائے خیر عطاکرے ۔
فرداً فرداً کسی کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں لہذا چترال کے موقر برقی اخبار چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے اپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔
سوگواران۔
شراف الدین کشفی
ذاکر محمد زخمی
اسرار احمد
ایس پی اینوسٹیگیشین خالد خان
جاوید حیات
ایوب الرحمن
احسان الدین ۔۔۔
اجنو تورکہو