Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تشکر۔۔ رابعہ عیسٰی خان وفیملی چترال 

شیئر کریں:

اظہار تشکر۔۔ رابعہ عیسٰی خان وفیملی چترال

 

19 جولائی کی انتہائی افسردہ شب 11بجے ہمارے والد محترم  عصمت عیسٰی خان اس دار فانی سے کوچ کرگئے، تو احساس یتیمی اور اُس سے جدائی کے بارگراں کا سوچ کر دل سہم سے جاتا کہ کیا ہم اس کی جدائی کو سہنے کی کی ہمت ہے بھی کہ نہیں، مگر جوں ہی ہم اپنے والد محترم کے جسد خاکی کو لیکر لواری ٹنل کراس کرکے چترال دھرتی میں داخل ہوئے تو گاوں عشریت ہی سے اس کے چاہنے والے اسکی اخری دیدار کیلئے پہنچ گئے، دروش میں میرے والد صاحب کو خدا حافظ کہنے کے لئے لوگوں کا ایک ہجوم اُمڈ آیا، اور یہاں پر میں اس بات کا زکر کروں کہ لوگوں کے ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کا ایک دستہ لواری ٹنل سے تورکہو تک میرے والد صاحب کے جسد خاکی کے ساتھ رہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میری فیملی ہے۔ ہم اس کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں۔

 

دروش سے لیکر چترال تک ہمارا دو گھنٹے کا سفر چار گھنٹے میں طے ہوا۔ پھر پریڈ گراونڈ میں میرے والد صاحب کا نماز جنازہ، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، شاہی مسجد چترال ودیگر مساجد میں اجتماعی دعا اور تورکہو جاتے ہوئے لوگوں کا قریہ قریہ انکی تابوت کے گرد جمع ہونا، اور اشکبار آنکھوں سے الوداع کہنا، تعزیت کے لئے تورکہو اور چترال ہمارےگھرتشریف لائے، ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے زریعے ہماری دلجوئی کی ، ان ساری باتوں سے ہمیں اس با ت کا احساس ہوگیا کہ اسکی جدائی کے بار گراں کو سہنے کیلئے ہم اکیلئے نہیں تھے۔بلکہ لوگوں اور انکی احباب کا ایک سمندر ہے، جو ان کے لئے ہمار ی طرح تڑپ رہے ہیں۔، مگر یہ حقیقت ہے۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ ایک دن ہر ایک کو جانا ہے۔ لیکن جس طرح غم کی اس گھڑی میں آپ سب نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا،ہم اور ہمارا پورا خاندان آپ کا مشکور ہیں۔ ،

اس کے علاوہ 31اگست کو میرے والد صاحب کے لئے جو تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ، جن کے منتظمین میرے والد محترم کے ہردلعزیز دوست سینئرقانون دان عبد الولی خان عابد صاحب اور میرے قابل قدر بھائی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر آیاز زرین اور پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ اسٹاف، اور اس پروگرام میں موجود تمام شخصیات، خصوصا ڈی پی او افتخارشاہ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، سرظہیر الدین، صاحب نادر ایڈوکیٹ، پروفیسرمقصود انور، پروفیسر شفیق احمد، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہورالحق دانش، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، مولانا اسرارالدین الہلال، ڈی ایس پی شفیع شفا، جنھوں نے میرے والد محترم کی زندگی کے مختلف پہلوں کو انتہائی خوبصور ت انداز میں پیش کیاجس کے لئے ہم آپ سب کے مشکور و ممنوں ہیں۔

ہم اپنے چچا محترم سابق ایم پی اے سید احمد خان، محمود عیسیٰ اور عیسی محمد ودیگر فیملی ممبران  کیطرف سے بھی آپ سب بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ سب کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا ہمارے بس کی بات نہیں لہذا چترال کے موقر جریدے چترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے آپ سب بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  اللہ تعالٰی آپ سب کو جزائے خیرعطافرمائے اور ہمارےوالد محترم کو دائمی سکون کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے امین ۔

 

 

 

 

فقط سوگواراں
رابعہ عیسی ٰ خان، شفیقہ عیسیٰ ، عارفہ عیسیٰ ، ماریہ عیسی ،
قراۃ العین عیسیٰ دختران عصمت عیسیٰ خان (مرحوم) اور مجتبیٰ کمال سول جج حال شاڈوک چترال

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92747