
اظہارتشکر…………………….شیرعزیز، محمدعزیزموڑکہو
ہم اپنے اُن تمام دوستوں ، بہی خواہوںاوررشتہ داروںکا تہہ دل سے مشکورہیںجنھوں نے ہمارے فرزند/بھائی عزیزاللہ عابد کی اچانک دریائے چترال میںڈوب کر جان بحق ہونے کے موقع پر ہمارے گھرموڑکہو تشریف لاکر ہماری دلجوئی کی ، خطوط، ٹیلی فون، ٹیکسٹ پیغامات ، سوشل میڈیاودیگرذرائع سے تعزیت کی اور ہمارے غم میںبرابرکے شریک رہے ، فردافرداآپ سب کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لئے مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے لہذا چترال کے اس موقر برقی اخبارچترال ٹائمزڈآٹ کام کی وساطت سے آپ سب کاشکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ تعالی آپ سب کو جزائے خیرعطافرمائے اورمرحوم کو اپنی جواررحمت میںجگہ عنایت فرمائیں..آمین!
.
.
.
.
سوگواران
شیرعزیز
محمد عزیز
محمد شریم
افضل الدین اینڈ فیملی موڑکہو
…………………………………….
یادرہے کہ گزشتہ عید کے موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے آئی ایم یو یونٹ سے وابسطہ نوجوان عزیزاللہ عابد موڑکہو کے مقام پر اچانک دریا میں گرکر لاپتہ ہوگیاتھا. جس کی تالاش تاحال جاری ہے . عینی شاہدین کے مطابق وہ دریا کے کنارے اچانک پھسل کردریا میںڈوب گیا اوردیکھتے ہی دیکھتے دریا کے بے رحم موجوںکے نذرہوکرلاپتہ ہوگیا.