اشکومن ، انتقال پر ملال، امیر جماعت اسلامی اشکومن سید عبد الجلال انتقال کرگئے
اشکومن( کریم رانجھا) ؔ امیر جماعت اسلامی اشکومن سید عبدالجلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،مرحوم کی جسد خاکی کو جمعہ کے سہ پہر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی تنظیمی و سماجی خدمات برسوں یاد رہیں گی،امیر جماعت اسلامی اشکومن ریٹائرڈ صوبیدار سید عبدالجلال کو دو روز قبل دل کی تکلیف کی وجہ سے گلگت لے جائے گئے تھے جہاں جمعہ کی صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،مرحوم کی جسد خاکی کو آبائی گاؤں کوچدہ پہنچا یا گیا جہاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی عمر ستر برس کے قریب تھی ۔پاکستان آرمی میں بحثیت صوبیدار خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور بعد ازاں جماعت اسلامی تحصیل اشکومن کے امیر مقرر ہوئے۔علاقے کے لئے ان کی سماجی خدمات برسوں یادرکھی جائیں گی۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔اشکومن کے سماجی وسیاسی حلقوں نے ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔