اشتہار عام ۔ ازدفترڈپٹی کمشنرچترال لوئر
بمنظوری حکومت خیبرپختونخوابذریعہ اشتہارہذاعوام الناس کواطلاع دی جاتی ہے کہ چترال بچوں کوتفریخی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے اسامہ وڑائچ شہیدپارک لینک دنین جوکہ پندرہ کنال آٹھ مرلے پرمحیط ہے کواسامہ وڑائچ شہیدپارک اینڈفن سٹی میں تبدیل کرنے کے لئے ابتدائی طورپردس سال (10)سال کے لئے ذیل شرائط پرلیزپردینے کافیصلہ کیاہے ۔
تمام دلچسپی رکھنے والے خواتین وحضرات جومذکورہ پارک کوفن سٹی میں تبدیل کرنے کے لئے لیز پرلینے کے لئے خوہش مندہیں مورخہ 23جولائی 2024 سے 30جولائی دن 4 بجے تک ڈپٹی کمشنر لوئرچترال آفس درخواست مروجہ واضع کردہ طریقہ کارکے مطابق جمع کرکے بولی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔بولی 30جولائی 2024کوبوقت 4بجے سہ پہردفترڈپٹی کمشنر میں کھولی جائے گی۔
شرائط
1۔بولی دہندہ درخواست کے ہمراہ ایک لاکھ روپے کال ڈیپازٹ قابل واپسی کسی بھی رجسٹردبینک کے چترال برانچ سے بہ شکل پے ارڈرجمع کرنے کاپابندہوگا۔
2۔بولی دہندہ درخواست کے ہمراہ بیان حلفی جمع کرنے کاپابندہوگا۔کہ وہ مذکورہ پارک میں فن سٹی قائم کریں گے مطلوبہ سامان معیارکے مطابق اپنے خرچے سے خریدکرلگانے کاپابندہوگا۔اورکم ازکم دوکروڑروپے کی سرمایہ کاری کریگا۔
3۔لیز معاہدہ ابتدائی دس سال کے لئے ہوگا۔احتتام معاہدہ پراگرلیز ہولڈرتجدیدمعاہدہ کرناچاہیے ۔تودونوں فریقیں کی باہم رضامندی سے تجدیدکی جائے گی۔
4۔کامیاب بولی دہندہ لیزہولڈرماہانہ کرایہ باقاعدگی سے قومی خرانے میں جمع کرنے کاپابندہوگا۔علاوہ ازیں یوٹیلیٹی بلزبجلی بلزوغیرہ باقاعاعدہ سے اداکرنے کے پابندہوگا۔
5-لیزہولڈرمذکورہ فن سٹی /لیزایریامیں انٹری فیس اورفن سٹی کے اندرمختلف کھیلوں کے لئے علحیدہ ٹکٹ فیس وصول کرنے کامجازہوگا۔
6۔لیزہولڈراگرتعمیرات لیزایریامیں فن سٹی کی ضرورت کے لئے کرناچاہیے توکرنے کامجازہوگا۔تاہم اختتام معاہدہ پرمذکورہ تعمیرات اٹھاکرلے جانے کاپابندہوگا۔اورکوئی خرچہ طلب کرنے کامجازنہ ہوگا۔
7۔فن سٹی کے اندرجملہ سامان جدیداورمعیاری تنصیب کرنے کاپابندہوگا۔دیگرشرائط معاہدے کے وقت تحریری معاہدے نامے میں دونوں فریقیں کی مشاورات سے درج کیاجائے گا