Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسپین سے تعلق رکھنے والے شکاری نے بوختولی کے مقام پر 7کروڑ 80لاکھ روپے کے عوض مارخور کا ٹرافی شکار کیا

شیئر کریں:

اسپین سے تعلق رکھنے والے شکاری نے بوختولی کے مقام پر 7کروڑ 80لاکھ روپے کے عوض مارخور کا ٹرافی شکار کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسپین سے تعلق رکھنے والا باشندہ ڈیوڈ نے چترال گرم چشمہ روڈ پرواقع گاؤں بوختولی کے جنگل میں کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا جس کے لئے اس نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سے 7کروڑ 80لاکھ روپے میں شکار پرمٹ حاصل کیا تھا۔ بوختولی کے ویلج کنزرویشن کمیٹی کے عہدیداروں اور کمیونٹی ممبران نے اسپینشن باشندے کو اس عمل میں مدد فراہم کی۔ شکار کردہ مارخور کی سینگ کی لمبائی 48انچ بتائی جاتی ہے۔ یہ اس سیزن کا آخری شکار تھا جبکہ اس سے قبل ایک امریکن شکاری نے توشی میں اور اسپین کا ایک اور باشندہ نے گہیریت میں مارخور کا شکار کیا تھا۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ ٹرافی شکار کے پرمٹ فیس کا 80فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دی جاتی ہے جس کے بدلے میں وہ مارخوروں کی کنزرویشن میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 

 

chitraltimes spanish hunter trophy hunt markhor in chitral horn size 48inch

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98168