اسماعیلی کمیونیٹی کے زیراہتمام لوئر چترال میں ماحولیاتی تحفظ کےلئےشجرکاری مہم کاآغاز
اسماعیلی کمیونیٹی کے زیراہتمام لوئر چترال میں ماحولیاتی تحفظ کےلئےشجرکاری مہم کاآغاز
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ریجنل کونسل لوئرچترال نے 4 اپریل 2024 کوماحولیاتی تحفظ کے مقصد سےشجرکاری کی مہم “درخت سےحیات” کاباقاعدہ آغازکیا۔ یہ اقدام اسماعیلی CIVIC کاحصہ ہے ، جو ایک عالمی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دنیابھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونیٹی جن معاشروںمیں وہ رہتےہیں ان کےمعیارزندگی کوبہتربنانے اور انسانیت کی خدمت کےلئےاپنا مثبت کردار ادا کرتےرہےہیں۔ اس سلسلے میں آج ریجنل کونسل لوئرچترال میں ایک پر رونق تقریب کے دوران شجر کاری کاباقاعدہ آغازبدست ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعمران خان کیاگیا۔
اسماعیلیCIVICکے مشن ’’درخت سےحیات‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے ظفرالدین ، صدر ، آغاخان ریجنل کونسل برائےلوئرچترال نے کہا کہ اسما عیلی CIVICپروگرام گزشتہ تیں برسوں سے پوری دنیا میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنی رضا کاروں کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے ،جس میں شجرکاری کے علاوہ صفائی اور آگاہی کے مہمات بھی شامل ہیں گزشتہ دو برسوں میں لوئرچترال میں ماحولیات کے تحفظ کےلیے300,000سے ذائد پودے لگائے گئے ۔ اور اس سال بھی لوئرچترال ریجن میں 300,000 پودے لگائیں جائیں گے۔ اس مہم کےآج باقاعدہ آغار کے لئے ہم یہاں جمع ہیں۔
سینئر اسکالر علی اکبر قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا محفل کو پروگرام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ،اسسٹنٹ کمشنر (HQ) محمد عاطف جالب،DFO فارسٹ DFO وائلڈ لائف کے علاوہ تمام اےکےڈی این کی قیادت، اسماعیلی والنٹئیرز، کونسل کےعہدیداروںسمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نےشرکت کی۔
تقریب کےمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لو ئرچترال عمران خان نےخظاب کرتےہوئےکہاکہ میں سب سےپہلے اسما عیلیCIVIC کےزمہ داران کاشکریہ ادا کرتاہوںکہ وہGlobal warming کے سد باب کے لئے پچھلے کئی سالوں سے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اسما عیلی کونسلات کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون بحثیت رضا کار جاری رکھیں گے۔
جرمن واچ(جو ایک پائیدارترقی کی وکالت کرنے والا گروپ ہے)ماحولیاتی رسک ا نڈیکس 2020 کے مطابق ، پاکستان اپنےجغرافیائی ماحول کی وجہ سےگذشتہ 20 سالوںمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سےزیادہ متاثرہونےوالے 10 ممالک میں شامل ہے۔
گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران، اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کےانچاسویں مورثی امام ہزہائی نس دی آغا خان نے، دنیابھرکےکئی لاکھوںانسانوںکی معیارزندگی کوبہتربنانےکےلئے صحت، تعلیم، ثقافتی احیاء اور معاشی اختیارکےشعبوںمیں متاثرکن خدمات انجام دیہے اور دنیاکے بعض انتہائی دور دراز اور مسائل کاشکارعلاقوںمیں بہترمواقع پیداکرنےکےلیےکام کیاہے۔
یہ اقدامات اسماعیلی مسلم کمیونیٹی کی شہری مشغولیت اور ذمہ دار شہری کی ا خلاقیات کی عکاسی کرتی ہے ، جو اسلام کی بنیادی خدمت ، امن ، ہمدردی اور کمزوروںکی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔