Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاصو بہ بھر میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہیگا 

Posted on
شیئر کریں:

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاصو بہ بھر میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہیگا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مرحوم کی آخری رسومات کے موقع پر بروز ہفتہ 08 فروری کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ تاریخ کو پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔یادرہے کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں پہلے ہی سے ۸ فروری کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے تناظر میں کل ۸ فروری کو تمام سرکاری دفاتر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
98897