Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام اباد: چترال یوتھ فورم کے زیراہتمام منعقدہ جشن نوروزاسپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ) اسلام آباد میں واقع چترال فٹبال اکیڈمی میں منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول سیزن ٹو کا گزشتہ شام شاندار تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا، فیسٹیول میں فٹبال کے لیے چترال گلگت کے کل ٦ ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل چترال لوئر اور آرتھوڈاکس کے مابین کھیلا گیا،کانٹے دار مقابلے کے بعد لوئر چترال کی ٹیم نے ایک صفر سےٹرافی اپنے نام کرلی. ۔فٹ بال سینئرز میں گلگت اور چترال کی سینئرز ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا دلچسپ مقابلے کے بعد گلگت سینئرز کی ٹیم نے چترال سینئرز کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ فٹ بال کے علاوہ بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلے بھی اختتامی دن رکھے گئے تھے، شاندار مقابلوں سے تماشائی بہت محظوظ ہوئے۔فائنل میچ کے بعد چترال کے معروف گلوگار ذولفقار واجد نے چترال فوک بینڈ کیساتھ ملکراپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس سے شائقین اور حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔

دونوں ایونٹ کے مہمان خصوصی چترال کے معروف شاعر ادیب فضل الرحمن شاہد تھے۔ انہوں چترال کے نوجوانوں اور چترال کے پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم میں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کی۔ اپنےخطاب میں انہوں نے چترال یوتھ فورم کو چترال کے لیے ایک بہترين پلٹ فارم قرار دیا۔

واضح رہے چترال یوتھ فورم کی سرپرستی اسلام آباد میں مقیم چترالی پروفیشنلز کرتے ہیں۔ چترال یوتھ فورم نہ صرف کھیلوں کے میدان میں چترال کی نمائیدگی کرتے ہیں بلکہ صحت اور تعلیم کے میدان میں چترالی بہن بھائیوں کی خدمت کا فریضہ بھی بخوبی سر انجام دیتا ہے۔
آخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر اصف علی تاج نے سی وائی ایف کیطرف سے تمام مہمانوں اور شائقین کے شکریہ ادا کیا ۔
دونوں ایونٹ کے بعد کلین اور گیرین پاکستان مہم کے سلسلے میں CHEPS کے والنٹیرز نے واک کیے۔
jashne nowroz islamabad 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20601