Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں پہلی مرتبہ چترالی باشندوں کی طرف سے قائم ڈٹرجنٹ کمیکلزفیکٹری کا افتتاح

شیئر کریں:

اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں پہلی مرتبہ چترالی باشندوں کی طرف سے قائم ڈٹرجنٹ کمیکلزفیکٹری کا افتتاح

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کا دور افتادہ علاقہ ریچ سے تعلق رکھنے والے تین دوستوں نے یہ ثابت کردیاہے کہ کامیابی کے لئے جذبہ، محنت،لگن اور ٹیم ورک سپرٹ پرائمری اور سرمایہ ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ عمر عزیز کا 23سال ثابت قدم رہ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والوں کے ساتھ مسابقت کرکے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈٹرجنٹ کمیکلز کی فیکٹری کا اتوار کے روز افتتاح نے یہ بھی ثابت کردیاکہ ہم (چترالی) بھی کسی سے کم نہیں۔ ریچ سے تعلق رکھنے والے تین سید زادےسید غلام علی شاہ، سید ظاہر شاہ اور شاہ حاکیم تراب تئیس سال پہلے ایک اسلام آباد بیسڈ کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ مصمم ارادہ کیاکہ وہ بھی ایک کمپنی قائم کرکے اس کے مالک بن جائیں گے اور صفر سے شروع کرکے انہوں نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دے دیااور اب ہوپ لمیٹڈ دوسری کمپنیوں کی صف میں اپنی الگ پہچان لئے کھڑی ہے۔۔

 

اتوار کے روز ہوپ کمیکل پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری کو کرایہ کی مکان سے اسلام آباد کے انڈسٹریل زون میں نئی تعمیرشدہ اپنی ذاتی بلڈنگ میں منتقلی کی افتتاحی تقریب سے کمپنی کے تینوں ڈائرکٹرز (سید غلام علی شاہ، سید ظاہر شاہ اور شاہ حاکیم تراب)نے اپنے اپنے الگ خطاب میں کہاکہ انہوں نے انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں اس کام کو شروع کیا تھا اور ان کے پاس جذبہ اور لگن کے سوا کچھ نہ تھا اور دن رات کام کرتے ہوئے انہوں نے کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی اور نہ کبھی بھوک اور پیاس نے انہیں ستایا کیونکہ اس سفر میں انہیں کئی کئی راتیں کھانے کے لئے کچھ نہیں ملا اور نہ ہی اسلام آبادجیسی جدید شہر میں انہوں نے دوسروں کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوئے کیونکہ منزل پر ہی ان کا نظر تھا اور اس را ہ میں قانونی اور مالی مشکلات ان کے پائے استقامت میں لغزش پیدا نہ کرسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں خوشی اس بات پر ہے کہ وہ چترال کے جوانوں اور خصوصاً ریچ سے تعلق رکھنے والے جوانوں کو اس بات کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ تعلیم کی ڈگری ہاتھ میں لے کر ملازمت کی تلاش میں سرگردان ہونے کی بجائے وہ کاروبار کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ان کے پاس دو سو کے لگ بھگ چترالی جوان ان کی انڈسٹری کے ساتھ کسی نہ کسی طرح منسلک ہیں۔ انھوں نے اپنے اُن تمام چترالی بھائیوں اور ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی سپورٹ اور ٹیم ورک ہی سے وہ آج اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

تقریب میں اسلام آباد میں رہائش پذیر چترالیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس کام کو سراہا۔اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے عبداللطیف نے ریچ کے جوانوں کو چترال میں ارندو سے لے کر بروغل تک کے جوانوں کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ وہ پرعزم اور باہمت جوان ہیں جن کے پاس باپ اور دادا کی طرف سے ایک پیسہ بھی نہیں تھا اور آج جوکارنامہ انہوں نے انجام دیا ہے، وہ اپنی قوت بازو کے بل بوتے پر حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترالی نوجوان کا المیہ ہی یہ ہے کہ وہ سرکاری نوکری کے پیچھے مارے مارے پھرتا رہے گا لیکن کاروبار کی طرف نہیں آئے گا۔ انہوں نے ریچ سے تعلق رکھنے والے پرہمت جوانوں کی عزم و جرات کو شاندار الفاظ میں حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال کی تاریخ میں امر ہوگئے جوکہ کیمیکل انڈسٹری میں اسلام آباد میں فیکٹری کامیاب کرکے اس کے pioneerبھی بن گئے۔ عبداللطیف نے کہاکہ لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد صرف سفر کا دورانیہ کم ہوا ہے لیکن اس کا اصل فائدہ یعنی کاروبار ی لائن میں اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے اور چترال کے جوان اب بھی کاروبار ی ذہن developکرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے پہلے قطرے کی طرح ریچ کے ان تین پرعزم دوستوں کو دیکھ کر شاید اب چترالی جوان جاگ اٹھے گا۔ یادرہے کہ ہوپ کمیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے اندر چالیس سے زیادہ ڈیٹرجنٹ کمیکلز کے پراڈکٹس تیار ہوتے ہیں، اور انکی سپلائی پورے ملک بشمول شمالی علاقہ جات اور کشمیر تک ہورہی ہے،

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 1abdul latef mna chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 18 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 2 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 4 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 5 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 6 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 7 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 8 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 9 chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 11

chitraltimes hakim shah turab hope ltd chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 13

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 17

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 14

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 10

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 3

chitraltimes hope chemicals pvt ltd inaguration ceremony islamabad 15


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88710