Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں پکڑے گئے ریسکیو اہلکاروں کی رہائی ، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، ون اسٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد میں پکڑے گئے ریسکیو اہلکاروں کی رہائی ، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، ون اسٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑے گئے ریسکیو 1122 خیبر پختون خوا کے اہلکاروں کی رہائی کے بعد انہیں سی ایم ہاؤس بلا لیا۔وزیرِ اعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی اور رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 42 ریسکیو اہلکاروں کو سی ایم ہاؤس بلایا تھا جن میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل ہے ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ون اسٹیپ پروموشن اور 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔محمد ایاز خان نے بتایا کہ ریسکیو کے 6 اہلکار اب بھی قید ہیں، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشکور ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے 60 سال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 

 

ڈسٹرکٹ جیل اٹک سیخیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہا

اٹک(سی ایم لنکس)ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے عدالتی حکم پر خیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہا کردیے گئے۔رہا کیے گئے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں، رہا قیدیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں سے ہے۔رہائی پانے والوں میں ریسیکیو 1122 کے 46، پولیس کے 25 اور بلدیہ کے 13 اہلکار شامل ہیں۔ان افراد کو اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب پولیس وین پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95008