Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں منعقدہ چار روزہ چترال جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ اختتام پذیر

شیئر کریں:

اسلام آباد میں منعقدہ چار روزہ چترال جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ اختتام پذیر

اسلام آباد ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اسپورٹس کملپلکس اسلام آباد میں قشقار ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کا منعقدہ چار روزہ چترال جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ 2022 اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ کے اختتامی دن جڑواں شہروں میں مقیم بڑی تعداد میں چترال اور گلگت بلتستان کے شہریوں نے فیملیز سمیت شرکت کی۔ یہ ایونٹ قشقار ٹورزم لمیٹڈ کے زیرِ انتظام النور ٹریولز، خیبرپختونخواہ حکومت اور جی سی ہومز کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

فٹ بال کا فائنل میچ ریشن ایف سی نے ہُما اسلام آباد کے مقابلے میں اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے انعقاد پر مہمانوں نے قشقار ٹورزم اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر عائشہ نور کی کاؤشوں کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکا سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے چترال اور گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت کو شہرِ اقتدار میں اس ایونٹ کے زریعے پذیرائی دینے اور کاروباری شراکت کو فروغ دینے پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

chitraltimes chitral and GB festival concludes2
chitraltimes chitral and GB festival concludes
chitraltimes chitral and GB festival concludes3
chitraltimes chitral and GB festival concludes5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
58901