اسلام آباد میں فضائی آلودگی کے باعث دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد میں فضائی آلودگی کے باعث دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج، کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد ہو گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے احکامات کا اطلاق فی الفور کر دیا گیا جو آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور دنیا کے آلودہ تین شہروں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ)لاہور میں آج صبح کے وقت بھی سموگ نے شہر میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، اور دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پے۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 461 ریکارڈ کیا گیا ہے گرد آلود چادر نے اسمان کو دھندلا دھندلا کردیا گرد آلود ہواؤں سے سانس دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آنکھوں کی جلن گلے کی خراش اور نزلہ زکام بخار کی میں شہری مبتلا ہونے لگے ہیں۔طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مطابق ماسک اور عینک کا استعمال کریں اور بے جا گھروں سے مت نکلیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر محکموں کا گرین سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں اپریشن ڈیوس روڈ کوائنز روڈ ایمپرس روڈ حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن خلاف ورزی پر کارروائی جاری ہے۔پولیس نے تجاوزات اور باربی کیو لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرد و غبار سے شہریوں کو بچانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ ایک دو روز تک بارش کے امکانات نہیں ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 650 تک پہنچ گیا ہے جو کہ انسانی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
خصوصی افراد کیلیے اورنج، میٹرو بس اور ٹرین میں سفر مفت کرنے کا اعلان
لاہور(سی ایم لنکس)حکومت پنجاب نے خصوصی افراد کو اورنج، میٹرو بس اور ٹرین میں سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق ہمت کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد میٹرو بس سروس،میٹرو ٹرین اور اورنج لائن سے مفت مستفید ہوسکیں گے۔ ہمت کارڈ دکھا کر میٹرو بس ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ بلامعاوضہ حاصل کیا جا سکے گا۔خصوصی افراد کے لیے یہ سفری سہولت ہفتہ کے ساتوں روز موجود ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمت کارڈ رکھنے اور دکھانے والوں کو مکمل فری سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔