Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی  چترال کا قافلہ  صوبائی سطح کے قافلے میں شامل ہوکر وفاقی دارالحکومت کی طرف روان دواں

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی  چترال کا قافلہ  صوبائی سطح کے قافلے میں شامل ہوکر وفاقی دارالحکومت کی طرف روان دواں

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)  اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی لویر چترال کا قافلہ مولانا جمشید احمد کی قیادت میں چترال شہر سے روانہ ہ ہوکر کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر صوبائی سطح کے قافلے میں شامل ہوکر وفاقی دارالحکومت کی طرف روان دواں ہے۔ چترال سے روانگی سے قبل پولو گراونڈ روڈ پر اپنے مختصر خطاب میں مولانا جمشید نے کہاکہ وطن میں تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہوگئی ہیں اور اب عوام کی نظریں صر ف اور صرف جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں جس کے پاس ایک مکمل پروگرام اور لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ مطلوبہ افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے ماہریں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اب جماعت اسلامی ملک کے کونے کونے میں ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت بننے جارہی ہے۔ دریں اثناء موٹر وے میں صوبائی قافلے میں موجود جماعت اسلامی لویر چترال کے سیکرٹری وجیہہ الدین نے فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ سخت گرمی اور حبس کے باوجود جماعت کے کارکنان کا مورال بہت ہی بلند ہے اور ان موسمی حالات میں کوئی بھی دوسری سیاسی جماعت اس تعداد میں کارکنوں کو باہر نہیں نکال سکتی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
91310