اسلام آباد، معروف ادیب وشاعر پرنسپل مولانگاہ نگاہ مرحوم کی یاد میںتعزیتی ریفرنس
اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) معروف دانشور، ادیب، شاعر اور استادالاساتذہ پرنسپل ریٹائرڈ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس پیر کے دن پاکستان اکیڈمی ادبیات اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد پروفیسر اسرارالدین ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اور قاری بزرگ شاہ الازہری کی کوششوں سے ”یک زبان کاروانِ ادب“ تنظیم کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں چترال کی نمایاں سیاسی، علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، پروفیسر اسرارالدین، ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد، کیپٹن ریٹاٸرڈ شہزادہ سراج الملک، قاری بزرگ شاہ الازہری، تقدیرہ خان رضاخیل، ڈاکٹر ظہیرالدین بہرام، ڈاکٹر حبیب الرحمان، عبدالولی سابق کلکٹرکسٹم، فخرالدین اخونزادہ ایگزیکٹیو ڈاٸریکٹر ایف ایل آٸی، سعید احمد سعید صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور، عنایت جلیل عنبر سرپرست اعلیٰ انجمن ترقی کھوار پشاور، مہربان الٰہی حنفی سابق صدر انجمن ترقی کھوار پشاور، فرید احمد رضا صدر مٸیر تنظیم چترال، قاری فدا محمد روحِ روان جماعت سلامی چترال، قاضی اخلاق الدین ناٸب امیر جماعت اسلامی چترال، وجیہہ الدین صدر جے آٸی یوتھ چترال، معروف شاعر مشہود شاہد، معروف نعت خوان صفدر شاہ ساجد، محسن الملک صدیقی لیکچرر یونیورسٹی آف چترال، جاوید فاوقی لیکچرر یونیورسٹی آف چترال، نورشمس الدین شمسی لیکچرر آغاخان ہاٸیر سکنڈری سکول چترال، اقرارالدین خسرو صدر کھوار اہل قلم چترال، منورالزمان ظریف صدر یک زبان کاروانِ ادب سمیت چترال کی تقریباً تمام ادبی تنظیمات کے نماٸندے، شعرا ٕ اور اسلام آباد کے مختلف جامعات میں زیرِتعلیم چترالی طلبا ٕ شامل تھے۔
پروگرام میںمرحوم کی کھوار زبان و ادب کیلٸے خدمات پر اُن کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا. اور مرحوم کے نام سے منسوب ایوارڈبھی تقسیم کئے گئے . پروگرام کے اخر میں مولاناگاہ نگاہ مرحوم کے فرزند ارجمند پروفیسر ظہورالحق دانش نے خطاب کرتے ہوئے تعزیتی پروگرام منعقد کرنے پرمنتظمین پروفیسر اسرارالدین ،ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، قاری بزرگ شاہ الازہری اور یک زبان کاروانِ ادب کے جملہ کابینہ اور تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا.