Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چترال شہر میں فری ونٹر ٹیوشن اکیڈیمی کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چترال شہر میں فری ونٹر ٹیوشن اکیڈیمی کا افتتاح

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پبلک اسکول اینڈ کالج موڑدہ میں جمعیت فری ونٹر ٹیوشن اکیڈمی کے افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ٹیوشن اکیڈمی کا افتتاح پروگرام کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا شمالی حاجی مغفرت شاہ اور سمیع الرحمن کے ہاتھوں ہوا۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے مہمانوں کا خوش آمدید کہا اور فری ونٹر ٹیوشن اکیڈمی کے مقاصد اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کام کے حوالے سے سے گفتگو کی۔ دیگر مہمانان خواص میں پرنسپل گورنمنٹ سنٹینئل ہائی اسکول چترال شاہد جلال ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول کجو ندیم احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کئیں.

اس سال اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے طلبہ کے لئے فری ونٹر ٹیوشن اکیڈمی کا اہتمام کیا ہے اور ساتھ دور دراز سے آنے والے طلبہ کے لئے مفت رہائش کا بھی انتظام کیا ہے، جس کے کلاسس کا آغاز 5 جنوری سے کئے گئے ہیں! اس کا تھیم “سستا اور معیاری تعلیم سب کے لئے” رکھا ہے۔ مہمانان نے اس پیش قدمی کو خوب سراہا اور تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

 

chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration haji maghfirat shah

 

chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 7

chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 6

chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 5

chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 4 chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 3 chitraltimes jamiat free tuition academy inaguration 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97865