اسلامی جمعیت طلباء گلگت کے انتخابات، غالب سعید ناظم مقام منتخب
گلگت(چترال ٹائمزرپورٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم غالب سعید اسلامی جمعیت طلباء کے سیشن 2019-2020 کیلئے ناظم مقام منتخب ہوئے۔آج دفتر اسلامی جمعیت طلبہ گلگت میں ذمہ دارانِ جمعیت کا ایک اہم اجتماع ہوا۔جس میں تمام حلقہ جات کے ناظمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا. ۔ذمہ داران کے اس اہم اجلاس سے ناظم مقام غالب سعید نے خطاب کیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انھوںنے کہ اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔جبکہ ماضی میں اسلامی جمعیت طلبہ نے جی بی کے طلبہ کے حقوق کے حل کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔