
اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کا خرچوم ریری اویر کا دورہ ، متاثرین میں امدادی اشیاتقسیم
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے خرچوم ریری اویر میں قدرتی آفات کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے اور متاثرین کے ساتھ ممکنہ امداد پہنچانے کے سلسلے میں اویر ویلی کا دورہ کیا۔
مقامی لوگوں نے اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ دن اچانک سامنے پہاڑ سے زور دار آواز سنی گئی اور اوپر سے بڑے بڑے پھتر گرنا شروع ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑا پھتر مسمی محمد شفیق ولد محمد اسحاق کے گھر پر گرااور اس کے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا باقی پانچ بندوں کے متعدد میوہ دار اور غیر میوہ دار درختان جڑ سے اکھڑ گئے۔ موقع پر تمام نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کو ریلیف آئٹم جن میں ٹینٹ، کیچن سیٹ، کمبل، فوم، جرمن اور پانی کے لئے بالٹی دی گئی۔
نقصانات کی باقاعدہ assessment کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی اور اس کے assessment report کے مطابق متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ مذید برآں rock falling کے نتیجے میں 250 گھرانوں کا 500۔ میٹر لمبی سیرابی چینل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔جس کی بحالی کیلئے حکام بالا سے رابطہ کیا جائیگا۔






