اسسٹنٹ کمشنرمستوج عنایت اللہ کا پرواک کا دورہ، مختلف مسائل کے حل کی یقین دہانی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ نے بدھ کے روز پرواک کا دورہ کیا ۔ جہاں مختلف نوعیت کے مسائل کے سلسلے میں عوامی اور منتخب نمائندگان سے ملے ۔ پرواک سنٹر میں عوامی چراگاہ کے سلسلے نمائندہگان نے انھیں تفصیلات سے اگاہ کیا ۔ اور مختلف عدالتی فیصلوں کی کاپی بھی مہیا کی ۔ جبکہ قابضین نے بھی اپنا موقف بیان کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جن زمینوں کا تنازعہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو اسی حالت میں چھوڑ دیں باقی سرکاری زمین پر عوام استفادہ کرسکتی ہے ۔ اے سی نے گراونڈ اور قبرستان کیلئے بھی زمین مختص کرنے کا وعدہ کیا ۔ عنایت اللہ نے اسٹیٹ سڑک کا بھی معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر تجاوزات اور پتھروں کو ہٹانے کی ہدایت کی۔عوامی نمائندگان نے اے سی مستوج کو بتایا کہ پرواک کے مقام پرعلاقے کے عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے سنوبر کے درختوں کی حفاظت کرکے آئے ہیں لہذا انھیں رائیلٹی دی جائے۔اس موقع پر تحصیلدار رب نواز بھی موجودتھے ۔ جبکہ علاقے کی نمائندگی سابق نائب ناظم شیر ازار ، معروف سماجی کارکن اور جنرل کونسلر عیسیٰ علی خان ، صاحب فراز و دیگر نے کی ۔