اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے۔۔ انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت شاہد جلا ل صدر انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال گزشتہ دن گورنمنٹ پرائمر ی سکول جغور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ITA چترال کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اجلاس میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کو یو نین کونسل کی سطح پر منظم کرکے تمام کیڈرز کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے جیسے اہم امور زیر بحث آئے باہمی اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور ہوئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فی الفور پور ا کیا جا ئے، خاص کر پرائمری سطح کے اساتذہ کی کمی کوتر جیحی بنیادوں پر پورا کیا جا ئے۔اساتذہ کے تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ہٹا یا جا ئے۔معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے سکولوں میں 40 طلباء کے لئے ایک استاد کی جگہ 30 طلبا کے لئے ایک استاد کی تعیناتی عمل میں لائی جا ئے۔PST اور CT اساتذہ کے لئے ’’ ماہر مضمون‘‘ کاکوٹہ مختص کی جا ئے۔