
اساتذہ ندارد، دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طالب علم پڑھائی سے مسلسل محروم،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباوطالبات آج بدھ کے دن بھی پڑھائی سے محروم رہے، سکول انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز سکول کھولے جانے کے اطلاع پر آج صبح طلباو طالبات جب اپنے اپنے اسٹاپ پر پہنچے تو انکے متعلقہ گاڑیاں پیک کرنے نہیں آئیں جس پر طالب علم کافی انتظار کے بعد مختلف ذرائع سے جب سکول وکالج پہنچے ہیں تووہیںپر اساتذہ کو معطل کرکے سکول کے اندرداخل ہونے پر پابندی کی وجہ سے طلباوطالبات پڑھائی سے ایک مرتبہ پھرمحروم ہوگئے ہیں . طالب علموں کو بتایا گیا ہے کہ ان کے اساتذہ کو سات دن کیلئے معطل کیا گیا ہے اس دوران ہر ایک ٹیچر ذاتی طور پر تحریرمعافی مانگے گا بصورت دیگرکسی بھی کو سکول کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیںہوگی. اورانکی جگہ دوسرا اسٹاف لیا جائیگا. جس پر طالب علم سکول گراونڈ میں دھرنا دیےاورسکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ان کے اساتذہ کو واپس لایا جائے سینئرسیکشن کے اسٹوڈنٹس نے کہا ہے کہ ان کی تعلیمی سال ختم ہونے میںصرف دو مہینے رہ گئے ہیںلہذا انھیں وہی اساتذہ قابل قبول ہیں جو ابتک ان کو پڑھارہے ہیں. مگرسکول انتظامیہ اپنی اناپرستی اوربعض بیروکریٹ کی سرپرستی انھیںحاصل ہونے کی وجہ سے اپنی ضد پر قائم ہے چاہے طلباوطالبات کی قیمتی سال ضائع کیوںنہ ہو.
.
دریںاثنا اسٹوڈنٹس کے والدین نے ایک بار پھر انتہائی افسوس وتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس دنوںسے ان کے بچوںکی پڑھائی بری طرح متاثر ہے مگرضلعی و ڈویژنل انتطامیہ خاموش تماشائی ہے ، انھوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل اوراساتذہ کے درمیان تنازعہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ہوسکا ہے اب تک انکوائری اور تحقیقات کرکے اصل صورت حال سے عوام اوروالدین کو اگاہ کرنا چاہیے تھا کہ کون غلط ہے اورکون صحیح ، مگرمتعلقہ حکام کی خاموشی معنی خیز ہے . انھوں نے کہا ہے کہ ہماری صبرکا مذید امتحان نہ لیا جائے .
دریں اثنا چترال سےممبرقومی اسمبلی مولانا عبد الاکبرچترالی نے سکاوٹس مس چترال میں کمشنرملاکنڈ سےایک ملاقات میں انھیںواضح کیا ہے کہ سکول انتظامیہ چترال کے سات سوسے زیادہ طالب علموں کی مستقبل سے کھیل رہی ہے مگرانتظامیہ خاموش ہے ، انھوں کہا کہ پرنسپل پر مالی وانتظامی بے قاعدگیوںکے الزامات ہیں، انکی تحقیقات ہونی چاہیےمگرانتظامیہ تحقیقات سے کترارہی ہے جوکہ افسوسناک ہے لہذا اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اورعدلیہ سے بہت جلد رجوع کیا جائیگا. اس موقع پر کمشنرنے کہا ہے کہ وہ ان کے مطالبے پر بورڈ آف گورنرز میں تبدیلی کررہے ہیں . بہت جلد نوٹفیکشن ہوگا.مگرایم این اے کمشنر کی مذید سسنے بیغیرمخفل سے واک آوٹ کرکے باہرنکلا ہے .
.
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز کمشنر ملاکنڈ اسٹوڈنٹس کے والدین سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ آج احتجاجی اساتذہ سے مذکرات بے سود ختم ہونے کی اطلاعات ہیں.