Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور روڈ کے حوالے آواز اُٹھاکربہترین نمائندگی کی۔۔۔کوثر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)مسلم لیگ ن تحصیل چترال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور لنک روڈ پر چترال کے عوام کے لیے مظبوط اور طاقت ور آواز اٹھانے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک اخباری بیان میں صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ قاید میاں نوازشریف نے اپنے دور میں چترال کے لیے ریکارڈ ساز کام کرنے کے باوجود چترال کے عوام نے نام نہاد تبدیلی سرکار اور اسلامی انقلاب کے دعویداروں کو کامیاب کرایا اور مسلم لیگ ن کو چوتھے نمبر پر رکھا۔اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے اقتدار کی بجائے اقدارشرافت اعلیٰ ظرفی کی سیاست کرتے ہوئے اب بھی چترال کے لیے آواز بلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اب بھی اور آیندہ بھی چترال جیسے پسماندہ علاقے کے ساتھ تھے ہیں اور چترال کے لیے جدوجہد کرتے رہینگے۔
مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے مرکزی جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افتتاح کردہ گیس پلانٹس کو موجودہ تبدیلی سرکار کی جانب سے رول بیک کرنے کی خبریں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی قیادت سے اپیل ہے کہ اسمبلی میں اس بارے نام نہاد تبدیلی سرکار سے وضاحت طلب کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38293