
اجنوکے مقا م پر گاڑی حادثے میں ایک شخص جان بحق ایک زخمی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یارخون میراگرام نمبر 2سے تورکہو جاتے ہوئے گاڑی اجنوکے مقا م پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق بخ گول اجنو کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں یارخون سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت اور ریٹائرڈ استاد شہزادہ اعجم موقع پر جان بحق ہوگیاہے جبکہ بیٹا معمولی زخمی ہے ۔ یا درہے کہ دو دنوں کے اندر اسی مقام پر یہ دوسرا واقعہ ہے ۔