
اب تک 6لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے چکے ہیں،فروری سے 56ہزار نوجوانوں کی تربیت شروع ہوگی،16ہزار افراد کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک
اب تک 6لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے چکے ہیں،فروری سے 56ہزار نوجوانوں کی تربیت شروع ہوگی،16ہزار افراد کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت ضروری ہے،اب تک 6لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے چکے ہیں،فروری سے 56ہزار نوجوانوں کی تربیت شروع ہوگی،16ہزار افراد کو آئی ٹی کی ٹریننگ دی جائے گی، پاکستان کی پہلی ٹیوٹ پالیسی بنا رہے ہیں،پاکستان کا پہلا سکل انپیکٹ بانڈ لانچ کررہے ہیں جس سے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور کہا ہے کہ تمام اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا،طلباء کے لئے لرننگ مینجمنٹ سروس لازمی جبکہ بینک گارنٹی کے بغیر کسی بھی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو رقم جاری نہیں کریں گے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 60سال میں پاکستان کی انڈسٹری نے ضرورت کے مطابق گروتھ نہیں کی،ہماری درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہیں جس کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ خرچ ہو جاتاہے،نیوٹیک کے تحت اب بامقصد اور ضرورت کے مطابق ٹریننگ شروع کرنے جارہے ہیں،اس وقت بیرون ملک پاکستانی تقریباً 31سے 33ارب ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں تاہم اگر ہم تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ رقم کئی گنا بڑھ جائے گی۔
انہوں نے بتایاکہ 16ہزار طلباء کو آئی ٹی کی ٹریننگ دینے کا پلان ہے اس کی سرٹیفکیشن انٹرنیشنل لیول پر کرائیں گے،اسی طرح ہوٹلز اور ٹوررازم کی سرٹیفکیشن برطانوی اداروں سے کرائیں گے،آڈٹ کے لئے پانچ الگ اداروں کو شامل کیاہے تاکہ شفافیت قائم کی جاسکے،اگلے دس دن میں ملک کے 56ہزار نوجوانوں کی تربیت کا معاہدہ کیا جائے گا،تمام اداروں کو اچھی طرح پرکھا جائے گا، آڈٹ کرایا جائے گا، ایل ایم ایس سروس ہوگی، سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں گے اور بینک گارنٹی کے بغیر کسی بھی انسٹیٹیوٹ کو رقم جاری نہیں کریں گے۔انہوں نیکہا کہ پاکستان کی ٹاپ پانچ کنسلٹنٹ اور آئی ٹی آڈٹ فرمز کو ہائر کیاہے ان کی رپورٹ کی روشنی میں ہی رقم جاری کی جائے گی،ٹریننگ کے بعد جاب کو یقینی بنائیں گے،بہت جلد پاکستان کا پہلا سکل انپیکٹ بانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں جس سے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوسکے گا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار یتیم بچوں کو تربیت دیں گے اس مقصد کے لئے اگلے ماہ اخوت،نیوٹیک، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،پیوپا کے مابین ایم او یو پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان،اندرون سندھ اور ضم اضلاع میں پسماندگی دور کرنے کے لئے ٹریننگ کرائی جائیں گی۔تمام صوبوں پر مشتمل نیشنل ٹیوٹ پالیسی بنانے جارہے ہیں جس کی سربراہی نیوٹیک کے پاس ہوگی اور ملک میں تمام پالیسی سازی نیوٹیک کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔
نادرا کے ساتھ مل کر ہر سکلڈ پرسن کا ڈیٹا جمع کررہے ہیں،نیوٹیک کے تحت اب تک 6لاکھ پاکستانی شہری مختلف کیڈرز میں ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن کے لئے 1200اداروں کی جانب سے درخواست دی گئی ہے تاکہ اچھی طرح جانچنے کے بعد 890اداروں کو معیار پر پورا اترنے والا مانا گیاہے،اب کسی بھی ایسے ادارے کو رقم جاری نہیں کی جائے گی جو رجسٹرڈ نہیں ہوگا،بلکہ اس کی 40فیصد رقم تب تک جاری نہیں ہوگی جب تک فارغ التحصیل بچے کو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن نہیں مل جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں نیوٹیک کے 250ملازمین ہیں جبکہ گزشتہ سال کا بجٹ 4.9ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔18سے 40سال کے لوگوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے جن میں 40فیصد خواتین شامل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تربیت یافتہ افرادی قومی ضروری ہے،میڈیا کے لئے بھی بہت جلد ٹریننگ کے کورسز متعارف کرائیں گے اور ہر ملک کی ضرورت کے مطابق افرادی قوت کی تیاری سے ملکی ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کا پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس
اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔