Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون کی معروف ادبی تنظیم ” انجمن شمع فروزاں ” کی چودھویں یوم تاسیس کے موقع پر پرمحفل مشاعرہ

شیئر کریں:

آیون کی معروف ادبی تنظیم ” انجمن شمع فروزاں ” کی چودھویں یوم تاسیس کے موقع پر پرمحفل مشاعرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) آیون کی معروف ادبی تنظیم ” انجمن شمع فروزاں ” کی چودھویں یوم تاسیس کے موقع پر پیر کی شب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول آیون کے ہال میں ایک شاندار اور پر لطف مشاعرہ ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی سنئیر ادیب و شاعر و صحافی محکم الدین محکم تھے ، جبکہ صدر محفل کے فرائض انجمن ترقی کھوار چترال کے معروف سنئیر ممبر اور شاعرو ادیب عنایت اللہ اسیر نے انجام دی ۔ ممتاز ادیب صالح نظام صالح ایڈوکیٹ اور انجمن ترقی کھوار حلقہ آیون کے روح رواں ادیب و شاعر و انچارج گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول آیون خالد ظفر ظفر اعزازی مہمان تھے۔ عبد الحسیب اور محمد اصغر شیدائی نے بالترتیب پہلی اور دوسری نشت کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دی ، مولانا قاری نثار احمد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ، اور سٹوڈنٹ محمد قاسم رضا و ذکاء الدین نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔

 

یہ غیر طرحی مشاعرہ تھا ، جس میں پچیس شعراء نے اپنے کلام پیش کئے ، اور حاظرین سے خوب داد وصول کی ۔ خصوصا مہمان شعراء کی شرکت نے محفل کو بہت ہی رونق بخشی ۔ اور حاظرین ان کے کلام سے زبردست محظوظ ہوئے۔ مشاعرے میں عبد الحسیب حسیب ،حنظلہ ساحر،آفاق خان آفاق ، سمیع اللہ روخی ،نوید سحر ،بنیامین بزمی ،نثار احمد نثار ،احمد ندیم بقا،رضاءاللہ رضا ،وسیع اللہ وسیع ،محمد فیصل شایان ، محمد اصغر شیدائی ، رحمت آیاز فراق ،نواب خان دلکش ،محمد خورشید قصوری ،سراج الدین ساحل ، نوابزادہ آرزو، صفی اللہ آصفی ،ذکریا عمر ذاکر ، انجئنیرصفدراعظم نون، محمد بلال آزاد ، طاہر الدین شادان ، خالد ظفر ظفر ، محکم الدین محکم ،صالح نظام صالح اور عنایت اللہ اسیر نے اپنے کلام پیش کئے ۔ تاہم ترنم میں نوجوان سٹوڈنٹ شاعر سراج الدین ساحل نے محفل لوٹ لی ۔ اور حاضرین بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوئے ۔

 

محفل مشاعرے کے اختتام پر مہمان اعزاز خالد ظفر ظفر نے خطاب کرتے ہوئے عیدالفطر کے بعد ہائیر سکینڈری سکول آیون میں نوجوان شاعر سراج الدین ساحل کے ساتھ “شام ” منانے کا اعلان کیا ۔ اور کہا، کہ انجمن شمع فروزان و انجمن ترقی کھوار حلقہ آیون مل کر ” ساحل کے ساتھ شام ” کے انعقاد کا انتظام کریں گے ۔ مہمان خصوصی محکم الدین محکم نے اپنے خطاب میں انجمن شمع فروزان کی انتظامیہ عبد الصمد صابر صدر ، محمد اصغر شیدائی جنرل سیکرٹری اور اس آدبی تنظیم کے روح رواں لیکچرر صفی اللہ آصفی کو شاندار محفل مشاعرہ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اور انجمن شمع فروزان کی چودھویں یوم تاسیس پر انہیں مبارکباد دی اور کہا ۔ کہ علاقہ آیون کو یہ اعزاز حاصل ہے ۔ کہ آیون کے قابل قدر سپوت پرنسپل غلام عمر مرحوم نے 1978 میں چترال میں انجمن ترقی کھوار کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ۔ اور نئی جہت دی ، جس کے بعد چترال میں شعر و ادب کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے نوجوان شعراء میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ اور آج کے محفل مشاعرے میں جو کلام پیش کئے گئے وہ اردو ادب کے مایہ ناز شعرا ء کے کلام سے کسی صورت کم نہیں ہیں ۔ تاہم ادب کو مزید نکھارنے کیلئے تنقیدی نشست ، نثری کام اور افسانہ نویسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

 

شمع فروزان کے منتظم صفی اللہ آصفی نے اپنے خطاب میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی محفل مشاعرے میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور آیندہ کے حوالے سے پراگرام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آیون کے معروف شاعر ادیب ولی زار خان ولی مرحوم کی یاد میں ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ جسے مرحوم کے بھائی کی آیون میں عدم موجودگی کی وجہ سے عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ اور ان کی ادبی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا ۔ اور انشاء اللہ ادبی خدمات کے بارے میں آگہی و ثقافت کی ترویج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ تقریب سے عبد الصمد صابر صدر انجمن شمع فروزان اور صدر محفل عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا ۔ مشاعرے کے اختتام پر انجمن شمع فروزان کے چودھویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ۔

 

 

chitraltimes ayun mushaira anjuman shama farozan 5

 

chitraltimes ayun mushaira anjuman shama farozan 4

chitraltimes ayun mushaira anjuman shama farozan 3

chitraltimes ayun mushaira anjuman shama farozan 2

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99234