آٹھ افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر آٹھ افسران کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اے سی بونیر اشتیاق احمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے انہیں بحیثیت سیکشن آفیسر(E.I) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو کو اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل اے سی ون بنوں دولت خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر(پی ایس بی) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کر کے سیکشن آفیسر (ریگولیشن ون )ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ اعجاز اکرم خان پی ایم ایس۔بی ایس۔17 کو اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ سیکشن آفیسر (Dev-1)محکمہ فنانس (زیر تبادلہ بحیثیت سیکشن آفیسر(EV) ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ مس وردا لطیف(پی ایم ایس ۔بی ایس۔17) کو بحیثیت سیکشن آفیسر(Dev-1)محکمہ فنانس برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل اے سی III واڑی دیر لوئر اختر نواز(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر(EV) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ریسرچ ایسوسی ایٹ پی ایس اے پشاور مس صبا داد خان(پی ایم ایس۔ بی ایس۔ 17 ) کی بحیثیت سیکشن آفیسر(HRD-1) ای اینڈای ڈیپارٹمنٹ ،سیکشن آفیسر(Dev-1) محکمہ خزانہ نعیم تبسم(بی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ فنانس سیکشن آفیسر (ٹرانسپورٹ) ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نعیم اللہ خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور انسٹیٹیونشل ڈیویلپمنٹل سپشلسٹ یو پی یو،پی اینڈ ڈیپارمنٹ یاسر عمران (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو سیکشن آفیسر(ٹرانسپورٹ) ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ان امور کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔