Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

Posted on
شیئر کریں:

 آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں مقامی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین زاہد حسین صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ہدایت الرحمن صدر ایپکا چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حکومت کی طرف سے پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کی کوشش کسی صورت قبول نہیں ۔ جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ۔ کہ جو حکومت ہمارے پنشن ختم کرنے کیلئے ہزاروں بہانے تلاش کر رہا ہے ۔ ہمارے ووٹوں سے ایوانوں تک پہنچنے والے وہ نمایندگان آنکھ جھپکنے میں اپنی تنخواہیں اسمبلی میں پاس کر چکے ہیں ۔

انہوں نےکہا ۔ کہ ہم پنشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فیصلہ واپس لینے تک چترال کے تمام ملازمین کا قلم چھوڑ ، کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گا ۔ اور کسی کو بھی دفاتر میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سنگین اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

 

 

chitraltimes all govt employes protest in front of press club chitral 1

 

chitraltimes all govt employes protest in front of press club chitral 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99385