Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کا سانحه صوابی کے شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تین روزہ کام چھوڑهڑتال کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کا سانحه صوابی کے شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تین روزہ کام چھوڑهڑتال کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین نے سانحه صوابی کے خلاف شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سانحہ صوابی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ملازمین کی طرف سے تین روزہ کام چھوڑهڑتال سمیت احتجاجی جلوس بھی نکالاگیا جس کی قیادت محمد افضل صدر پیسکو واپڈ یونین چترال نے کی جبکہ دیگر عہدہ داران میں جرنل موسی جنرل سکرٹری پیسکو واپڈا یونین چترال سمیت جہانگیر قبول سابق صدر پیسکوواپڈایونین چترال ،محمد الیاس سابق صدر پیسکو واپڈا یونین چترال،نادرشاہ ایس ڈی او پیسکو چترال، سپرٹنڈنٹ پیسکو اسلام غنی اور افس کے جملہ ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے شہید کامران کے قاتلوں کی گرفتاری اور اسے سخت سے سخت سزادینے کامطالبه کیا۔

مظاہرین نے اپنے خطاب میں یونین اور ملازمین کو درپیش مسائل،اسٹاف کی کمی اور واپڈا کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ایس ڈی او پیسکو نادر شاہ نے سانحہ صوابی میں شہید ہونے والے کامران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور پیسکو اسٹاف کوتحفظ دینے کا پروزور مطالبہ کیا۔انہوں نے چترال میں جاری لوڈشیڈنگ کو چترال کے عوام کےساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال کے لوگ شریف لوگ ہیں یہاں کنڈا سسٹم نہیں چوری کوئی نہیں کرتا لائن لائسز بھی اتنی نہیں اور ریکوری بھی 90 فیصد سے زیادہ ہے۔اس لئے یہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔اگر لوڈشیڈنگ کرنی بھی ہے تو دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

 

chitraltimes wapda pesco labour union division protest 2

 

chitraltimes wapda pesco labour union division protest 1

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92763