آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر سلطان وزیر کابینہ سمیت پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سلطان وزیرنے اپنے کابینہ کے ارکان سلطان محمود سمیت سب ڈویژن مستوج کے صدر سلطان نگاہ کے ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ کے وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی چیرمین نے ضلعی قیادت اور عہدیداروں کو بائی پاس کرکے اپنی من مانی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید اس پارٹی میں نہیں رہ سکتے ۔ا نہوں نے چترال ٹائمز کو بتایاکہ وہ مزید اس جماعت میں نہیں رہ سکتے ہیں کیونکہ مقامی عہدیدار ہونے کے باوجود ان کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی جبکہ سیاست میں کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جاسکتی۔ اپنی آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ بہت جلد ہی اپنے تمام ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرلیں گے۔ تاہم الیکشن سے پہلے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کریں گے ۔