آل خیبر پختونخوا انجینئرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں تحریک شروع کرنے کا اعلان
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) آل خیبرپختونخوا انجینئرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے احتجاج کے دوران تمام محکموں جاری ترقیاتی اور دیگر امور کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ایسوسی ایشن کے صدر وقاص علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں مختلف محکموں جیسے محکمہ ورکس، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، محکہ ایریگیشن ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دوسرے اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں انجینئرز تاحال اپگریڈیشن ، پروموشن ، بی ٹیک کوٹہ اور پرائیویٹ پریکٹس سے محروم رکھے گئے ہیں جس کے لئے وہ بروز پیر سے احتجاجی تحریک جو کہ چار دن پر مشتمل ہوگی کا آغاز کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان حقوق کے حصول کے لئے ایسوسی ایشن نے حکومت کو کئی بار مطالبات ماننے کیلئے درخواست کی ہے لیکن نہ تو ان کے مطالبات منظور کئے گئے ہیں اور نہ ہی حکومتی سطح پر تاحال کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے لئے وہ صوبہ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے تمام انجینئرز اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز پشاور سے کررہے ہیں احتجاجی تحریک چار دن جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ تمام دفاتری امور اور دیگر ترقیاتی کام بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔ اور ایسوسی ایشن اس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔