Chitral Times

Jan 13, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں سالانہ یوم والدین کی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں سالانہ یوم والدین کی تقریب

 

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں سالانہ یوم والدین(دہم تا بارویں جماعت) گزشتہ دن سکول آڈیٹوریم ہال میں انتہائی شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی۔اس تقریب کا مقصد جدید تعلیمی ترقی کے دور میں والدین کی توجہ ہمہ تن اور ہمہ وقت اولاد کی طرف متوجہ کرانا ہے ۔

 

اس محفل کے مہمانان گرامی دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طالبات کے والدین تھے اور محفل کی صدارت سلطانہ برہان الدین پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ نے سر انجام دی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم اور ثنائے دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر گلہائے عقیدت سے ہوا ۔
اس موقع پر سکول کے طالبات نے مختلف موضوعات پر تخلیقی اور تحقیقی پریزنٹیشنز اور ڈراموں کے ذریعے حاضرین محفل کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ سامعین کو جدید تعلیمی تقاضوں سے آگاہ کرنے کی کوشش کیں ۔ ان میں “ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت” کے موضوع پر کاملہ سردار نے اظہار خیال کیا اور بیالوجیکل سوسائٹی کی جانب سے ایمان کریم ، انیتہ امان ،رمیشہ افگن اور انمول نے “چترال میں پیدا ہونے والی مختلف جڑی بوٹیوں کی طبی فوائد اور استعمال” کے موضوع پر مبسوط تحقیقی کاوشیں پیش کیں، جبکہ کونسلنگ کلب سے وابسطہ طالبات نے “ایک طالب علم کی زندگی میں، والدین ،اساتذہ اور دوستوں کی منفی اور مثبت کردار” پر انتہائی دلچسپ ڈرامہ پیش کیں۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا ۔

 

میقاتی امتحان کے نتائج پر تفصیلی تجزیے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے طالبات کی تعلیمی زندگی میں والدین کے کردار پر فصیح انداز میں تفصیلی روشنی ڈالی اور والدین پر زور دیا کہ بچیوں کی تعلیمی ترقی میں والدین کو بنیادی اکائی کی حیثیت حاصل ہے جن کی مدد سے طالبات کی تعلیمی کارکردگی میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔انھوں نے والدین کو اس حوالے سے بھی متنبہ کیا کہ سردی کی چھٹیوں میں طلبہ وطالبات غیر ضروری طور پر خطیر رقم صرف کر کے ٹیوشن کے بہانے شہروں میں جاکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں ، لہذا والدین پر لازم ہے کہ چھٹیوں میں بچوں اور بچیوں کو اپنے زیر نگرانی امتحانات کی تیاری کروائیں ۔ تقریب میں شریک چند والدین نے بھی اپنی تاثرات پیش کیں اور سکول کی کاوشوں کو سراہا اور آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96517