آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر اہتمام یارخون میں سرٹ ٹیموں کیلیے مشقوں کا اہتمام
آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے زیر اہتمام یارخون میں سرٹ ٹیموں کیلیے مشقوں کا اہتمام
یارخون (رپورٹ شہاب) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ (اکاہ ) کے زیر اہتمام لوکل کونسل بانگ یارخون میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم(CERT) ٹیموں کے درمیان میراگرام نمبر 2 میں ناگہانی اور قدرتی آفات سے بچنے اور اگاہی پھیلانے کے لئے مقابلے کی صورت میں مشقیں کی گئی، جس میں بانگ، ژوپو اور خروزگ کے سرٹ ٹیموں نے حصہ لیا، اور بانگ کے سرٹ ٹیم نے تمام مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ہر سال ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے مختلف قسم کے پروگرامات ریجنل لیول سے لیکر گاؤن کی سطح تک ٹرینگ کی صورت میں منعقد کراتے ہیں۔ جو کسی بھی قدرتی اور ناخوشگوار آفات کا مقابلہ کرنے لئے ماہرین کے مشوروں کے مطابق اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ آکاہ کی جانب سے محترمہ نصرت نے سرٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، کہ سرٹ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم گاوں کی سطح پر مقامی لوگوں کی ایمرجنسی ٹیم (والنٹیرز) ہوتی ہے، جو ویلج کیپٹین کی نگرانی میں ٹریننگ لینے کے بعد رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہیں، جس میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، جو کہ قدرتی آفات کے وقت لوگوں کی مدد کر سکے۔
اس مقابلے کے مشق میں فرسٹ ایڈ، اگ بجھانے، تلاش اور ریسکیو اور رسی کے زریعے محفوظ مقام پہنچانے کے علاوہ اور بھی سرگرمیاں کی گئی۔
آکاہ کی جانب سے پروگرام کی سربراہی اور انعقاد سینیر پروگرام افسیرز محترمہ عائشہ اور مس نصرت کر رہی تھی، جبکہ ججز کے فرائض ریسکیو 1122 کے نمائندے امجد اور اکاہ کے پروگرام افیسر جاوید احمد کر رہے تھے۔ آفات کی روک تھام Disaster Preparedness کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام میں DART اور سول سوسائٹی کے کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔