Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ کے تین طالبات مختلف مضامین میں ٹاپ پوزیشنین لینے میں‌کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ(ریان ملک )آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے تین طالبات آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کراچی کے ایس ایس سی کےسالانہ امتحان منعقدہ 2018 ء میں مختلف مضامین میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔ جن میں انارہ تانیہ حسین دخترگل حسین ساکن پرکوسپ نے بیالوجی میں سوفیصد(٪100) عالیہ قاضی دخترعلی اکبر قاضی ساکن گرم چشمہ نے فزکس میں چھیانوےفیصد(٪96) اور الوینہ محمد خان دخترمحمدخان ساکن موردیرنے اردو میں چھیانوے فیصد(٪96) نمبر لے کرآغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کراچی کے ایس ایس سی لیول کے سبجیکٹ ہائی ایچیورز (Subject High Achievers) میں شامل ہوئیں ۔ اس حوالے سے 28 نومبر 2018ء کو آغاخان یونیورسٹی کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پورے پاکستان سے ایک سو چھیالیس سبجیکٹ ہائی ایچیورز (Subject High Achievers) مدعو تھے۔ اس تقریب میں آغاخان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے سبجیکٹ ہائی ایچورز کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں آغاخان ہائیر سکنڈری کوراغ کی ایلمنائی (Alumni) شاہزیبہ جہاں دختر شیر جہاں خان ساکن گرم چشمہ آغاخان یونیورسٹی کراچی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ جنہوں نے 2012ء میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سے ایف ایس سی پری میڈیکل (F.Sc Pre- Medical ) کا امتحان پاس کیا تھا۔ یاد رہے کہ شاہزیبہ جہاں آغاخان ہائیرسکنڈری سکول کوراغ کی پہلی طالبہ ہے جنہوں نے آغاخان یونیورسٹی کراچی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
16512