آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔گزشتہ روز، ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔ قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے، صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ رہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔ نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے انتخاب جیت لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اتوار کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم7 کے مطابق آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 255، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔ان کے مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 119، پنجاب سے 18، سندھ سے 3، خیبرپختونخوا سے 41 ووٹ ملے، وہ بلوچستان سے کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کئے۔ کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، 1035 ووٹ درست شمار گئے گئے۔
آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نو منتخب صدر آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔ آصف زرداری حلف برداری تقریب سے قبل ایوانِ صدر منتقل ہو جائیں گے۔نو منتخب صدر آصف زرداری کی پرسنل سیکریٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں صدر کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ نے صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر نے صدارتی انتخابات کا فارم 7 جاری کر دیا، فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔فارم 7 کے مطابق حکومتی جماعت کے حمایتی یافتہ امیدوار آصف زرداری کو 411 اور اپوزیشن جماعت کے محمود اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی آصف علی زرداری کو پاکستانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد/بیجنگ(سی ایم لنکس)چین کے صدر شی جن پنگ نیآصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب دونوں عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی اعلیٰ سطحی تباد لوں کو برقرار رکھا ہے، اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطح پر رابطوں کو برقرار رکھا ہے۔چینی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے اور چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔نہوں نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور چین پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تحت نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کیا جائے گاتاکہ دونوں لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔ ہفتہ کو مقامی میڈیا رپورٹسکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے ا?صف علی زرداری کو 411 ووٹ ملے جب کہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدوار کو 181 ووٹ ملے۔یہ ملک کے صدر کے طور پر آصف علی زرداری کا دوسرا دور ہوگا، اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک اس عہدے پر رہ چکے ہیں۔