آر۔ایچ۔سی۔ہسپتال ایون کے سٹاف میں کورونا کے چھ پازیٹیورپورٹ آنے پر ہسپتال بند کردیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) رورل ہیلتھ سنٹر ایون کے اسٹاف میں کووڈ 19 کے چھ مثبت رپورٹ آنے پر ہسپتال کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر حیدر الملک نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کے 19اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ کرانے پر چھ کا مثبت آنے پر ہسپتال کو بند کرنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے عمارت کی مکمل ڈس انفیکشن کے بعد عنقریب کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ متاثرہعملہمیں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں جبکہ متاثرین کے قریبی افراد کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ایون گاؤں میں کرونا سے متاثر ہ افراد کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے ریزلٹ آنے پر تعداد کا اندازہ ہوگا مگر ذیادہ تعداد کے متاثر ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
یادرہے کہ لوئر چترال میں اب تک کورونا پازیٹیوکیسز کی تعداد 354ہوگئی ہے جن میں سے 236افراد صحت یاب ہوکر فارع کردئے گئے جبکہ جان بحق افراد کی تعداد چھ افراد ہے