
آرکاری ؛ چار بچوںکی ماں نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی ایک اوربیٹی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. مقامی پولیس نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ راباط ارکاری سے تعلق رکھنے والی مسماۃ ش ب زوجہ اعتبار شاہ نے گزشتہ دن آرکاری کےمقام پردریا چترال میں چھلانگ لگاکرمبینہ طور پرخودکشی کی ہے. وہ چار بچوںکی ماں تھیں ، جن میں دو بیٹے اوردوبیٹیاںہیں ، جبکہ خاتون کی عمر تقریبا چالیس برس تھی. وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھیں.
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو دریا سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالہ کیاگیا .