Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرندوکے بزدلانہ حرکت سے ہمارے حوصلے پست نہیں‌ہونگے…کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہا ہے ۔ کہ ارندو میں گزشتہ روز جس بزدلانہ حرکت کا ارتکاب کیا گیا ہے ۔ اس سے ہمارے عوام کے حو صلے پست نہیں ہوں گے ۔اور نہ اس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل جائے گی ۔ پیر کے روز جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ کہ چترال لیویز کے جوان کی شہادت کا بدلہ لینے کی پوری پوری قوت رکھتے ہیں ۔اور ہماری امن پسندی کو کسی بھی قسم کی کمزوری,نہ سمجھا جائے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ کہ پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے اور مستقبل میں در اندازی کو مکمل روکنے کیلئے جاری اس پراجیکٹ کو ایسے واقعات کی وجہ سے نہیں روکا جاسکتا اور fencing کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا ۔ درین اثنا ارندو کے مشران نے کہا ہے ۔کہ وہ پاک آرمی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور علاقے کے تحفظ کیلئے وہ بھر پور ساتھ دیتے رہیں گے ۔ اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18067