
آتشزدگی کےدومختلف واقعات میں رہائشی مکانات اور سامان سے بھری ٹرک جل کرخاکستر
دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مقام گنگ میں رحمت اللہ نامی شخص کے گھر آج صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر وہیکلز کے ساتھ Quick رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچے، گھر پہ لگی آگ پہ قابو پالیا اور آس پاس کے گھروں کو متاثر ہونے سے بچا لیاگیا، آتشزدگی میں لاکھوںروپے کا نقصان ہوگیا ہے.
.
آتشزدگی کا دوسرا واقعہ چترال پشاورروڈ پرگزشتہ رات پیش آیا. عینی شاہدین کے مطابق نغرفورٹ کے سامنے چترال پشاورمین روڈ پر سامان سے لدی ٹرک میںاچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرک کو مکمل اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے . اورچند منٹوںکے اندرٹرک جل کرخاکستر ہوگیا ہے . عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں دوسرے سامان کے ساتھ چیپس لوڈ تھے جو آگ میں تیل ڈالنے کا کام دیئے جبکہ میدانی علاقہ میں پانی اوردوسرے سامان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مدد کیلئے پہنچے ہوئے مسافربھی کچھ نہ کرسکے تاہم کچھ تھیلے چیپس کے بچالئے گئے . آگ لگنے کیو جہ ٹرک میں موجود چھوٹے سائز کا گیس سیلنڈر بتایا گیا جوپھٹتے ہی آگ پکڑلیا ہے . سامان سمیت ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوںروپے کا نقصان ہوگیاہے . عینی شاہدین کے مطابق آگ بجھانے والے اہلکاروںسے موبائل فون کے زریعے رابطے کی کوشش کی گئی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پررابطہ نہ ہوسکا ہے .