Chitral Times

Mar 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آب پاشی پانی کی قلت تحصیل موڑکھو کا سنگین مسلہ ہے۔ ظہیر الدین منیجر

شیئر کریں:

آب پاشی پانی کی قلت تحصیل موڑکھو کا سنگین مسلہ ہے۔ ظہیر الدین منیجر

موڑکہو (نمائندہ چترال ٹائمز) موڑکہو کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ظہیر الدین منیجرنے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالی کی دی گئی نعمتوں میں ایک اہم نعمت ہے انسانی ضروریات خوراک سبزہ درخت پیدا کرنے کا واحد زریعہ ہے۔ تحصیل موڑکھو اب پاشی پانی کی شدید قلت کا شکار ہے سال 1980 سے یعنی 40 سالوں سے تحصیل موڑکھو میں پانی کا مسلہ حل کرنے کے لیے ایک نہر تعمیر کرنے کا سلسلہ چلا ارہا ہے جو نہر اتھک کے نام سے مشہور ہے۔ اس ہی نہر پر تھوڑی بہت کام بھی ہو چکا ہے۔ مذکورہ نہر بہت زیادہ اونچائی پر آنے کی وجہ سے نہر کا ڈیزائین ٹینل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ٹینل کی فیزیبیلٹی رپورٹ وعیرہ دستاویزات متعلقہ محکموں کے دفتروں میں موجود ہیں۔ مذکورہ ٹینل انتہائی مختصر اور اسان ہے ٹینل کی تعمیر سے باآسانی تحصیل موڑکھو میں آب پاشی کی پانی پہنچائی جا سکتی ہے۔ اور کئی دھائیوں سے تعطل کا شکار ہونے والا تحصیل موڑکھو کا یہ اہم اور دیرینہ مسلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ تحصیل موڑکھو کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی حکومت تحصیل موڑکھو کے اس اہم مسلے کو ترجیہی بنیاد پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائینگے۔

chitraltimes mulkhow upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58584