
آئی ٹی ار ڈی کالج کے زیر اہتمام ریسکیو 1122کے تعاون سے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے اگاہی سیشن
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) آئی ٹی ار ڈی کالج کے زیر اہتمام گزشتہ روز ریسکیو 1122کی تعاون سے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ایک اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا. ریسکیوٹیم کی قیادت ٹیم لیڈر امجد کررہے تھے. سیشن کے آغاز میںآئی ٹی آر ڈی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد ایوب خان نے ریسکیوٹیم اور شرکاء کو خوش امدید کہا اورہنگامی صورت حال میں ریسکیو کی اہمیت پر روشنی ڈالی . انھوںنے کہاکہ چترال جیسے علاقے جہاںقدرتی آفات روز کا معمول ہیں میںریسکیو کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے. اِن علاقوں میں ریسکیو 1122کے رہنما اصولوں کو سیکھ کر حادثات کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے. ریسکیو 1122چترال کی طرف سے عبید نے فرسٹ ایڈ کے بارے میںجامع لیکچر دیا اور عملی مظاہرہ بھی کیا . پروگرام میںطلباءکے ساتھ کالج فیکلٹی نے شرکت کی .