Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ انتخابات کیلئے متعدد امور کے بارے میں چترال ضلع میں دفعہ 144نافذ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنرچترال خورشید عالم محسود نے آئیندہ عام انتخابات کے پیش نظر ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور انتخابات پر امن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے متعدد امور کے بارے میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے جو 30 دنوں کیلئے نافذ العمل رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اس دوران ضلع میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کی فائرنگ سمیت ہر قسم کی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق دیواروں پر لکھائی کرنے اور عوامی جلسوں میں بڑے بورڈز پر اشتہارات لگانے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بغیر جلسے اور جلوسوں کے انعقاد اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابط اخلاق میں بتائے گئے طریقے سے ہٹ کر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
11493